آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
Web Desk
17 August 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں تیل کے اخراج اور آلودگی کے باعث خطے کے سمندری ماحولیاتی نظام کو اب تک کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جزیرہ قیشم کے قریب تیل کے رساؤ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کا ذمہ دار ایک غیر ملکی جہاز کو قرار دیا اور کہا کہ تجارتی بحری آپریشنز سے فائدہ اٹھانے والے تمام فریقین کو اس آلودگی کو صاف کرنے کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ مئی میں بحیرہ اسود سے روانہ ہونے والے 247 میٹر طویل تیل بردار بحری جہاز ’کیرولین بیزنگی‘ پر 8 جون کو دھماکے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد یہ عمان کے صوبہ ظفار میں الحلانیات جزائر کے قریب پھنس گیا تھا۔ جہاز سے مسلسل تیل کے رساؤ نے عمان کی 12 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ اس کے اثرات اب ارد گرد کے دیگر سمندری علاقوں اور جزائر تک بھی پھیل رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026
امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
17 August 2026