عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
Web Desk
17 August 2026
عراق کے شمالی صوبے نینوا میں سیاحوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 7 سیاح جاں بحق جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ خوفناک حادثہ صوبے کے جنوبی حصے میں مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بس دارالحکومت بغداد سے سیاحوں کو لے کر موصل کی جانب جا رہی تھی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس سڑک پر الٹ گئی۔
مقامی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حادثے میں بچ جانے والے چند زخمی مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور کو دورانِ سفر بار بار اونگھ اور نیند کے جھونکے آ رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026