سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
Web Desk
17 August 2026
سعودی عرب کے قومی مرکزِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں بدھ کے روز تک شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرمی کی اس لہر سے خاص طور پر الشرقیہ (مشرقی ریجن) کے علاوہ دارالحکومت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوں گے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے آخری مہینے اگست کے دوران مملکت کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ دوسری جانب جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ تبوک، نجران اور مکہ مکرمہ ریجن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے موسم کی صورتحال کے بارے میں آگاہ رہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026
امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
17 August 2026