یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
Web Desk
17 August 2026
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں زبردستی داخل ہو کر تلمودی رسومات کی ادائیگی اور اشتعال انگیز دوروں میں شدید تیزی آ گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے اس دوران مسلمان نمازیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد رکھیں، بیرونی دروازوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ ضبط کیے اور درجنوں افراد کو مسجد کے احاطے سے باہر نکال دیا۔ آباد کاروں نے جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ دو مرتبہ مسجد میں گھس کر عبادت کو معمول بنا لیا ہے۔
واضح رہے کہ دہائیوں پرانے بین الاقوامی قوانین اور ‘سٹیٹس کو’ (Status Quo) کے تحت مسجد اقصیٰ پر انتظامی کنٹرول اردن کی وزارتِ اوقاف کے ماتحت ‘ادارہ اسلامی اوقافِ یروشلم’ کے پاس ہے، اور یہ احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے۔ 1994 کے اردن اسرائیل امن معاہدے کے تحت بھی اردنی شاہی خاندان کو ان مقدسات کا قانونی محافظ تسلیم کیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز غیر مسلموں کو وہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت دے رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026
امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
17 August 2026