ایپل کی جانب سے 110 ممالک کے صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری!
Web Desk
16 August 2026
ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ایپل نے دنیا کے 110 سے زائد ممالک میں متعدد آئی فون صارفین کو ہنگامی سیکیورٹی الرٹس (Threat Notifications) موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ان کی ڈیوائسز کو انتہائی پیچیدہ ’مرسنری اسپائی ویئر‘ (Mercenary Spyware) حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایپل نے متاثرہ صارفین کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ سسٹم نے ان کے آئی فونز پر ہونے والی اس مشکوک سرگرمی کا بروقت پتا لگا لیا ہے، لہٰذا وہ اپنے ذاتی ڈیٹا اور ڈیوائس کی حفاظت کے لیے فوری اور ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔
ایپل کی جانب سے 2021ء میں تھریٹ نوٹیفکیشنز بھیجنے کے عمل کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 150 سے زائد ممالک کے صارفین کو وقتًا فوقتاً ایسے سیکیورٹی الرٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ خصوصی وارننگز ان مخصوص افراد کو بھیجی جاتی ہیں جنہیں ان کی شناخت، صحافتی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں یا سماجی موقف کی بنیاد پر انفرادی طور پر ‘ٹارگٹڈ حملوں’ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام ہیکنگ یا وائرسز کے مقابلے میں مرسنری اسپائی ویئر حملے (جیسے کہ پیگاسس وغیرہ) کروڑوں ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے انتہائی جدید اور مہنگے ٹولز ہوتے ہیں۔ اسی لیے ایپل کی جانب سے ایسا الرٹ موصول ہونے والے صارفین کو اسے عام وارننگ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، بلکہ کمپنی کی جانب سے تجویز کردہ لاک ڈاؤن موڈ (Lockdown Mode) جیسے حفاظتی اقدامات اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس پر فوری عمل درآمد کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026