بکریاں بھی ‘گرین بس’ کے مزے لینے لگیں، ویڈیو وائرل
Web Desk
16 August 2026
امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک انتہائی دلچسپ اور انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو آوارہ بکریاں گھومتے گھومتے بس اسٹیشن پہنچ گئیں اور وہاں کھڑی ایک پبلک بس میں سوار ہو گئیں۔ مقامی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو 911 پر اطلاع ملی کہ ڈویژن اسٹریٹ کے بس اسٹیشن پر دو بکریاں آزادانہ گھوم رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بکریاں بڑے آرام و اطمینان سے اسٹیشن میں داخل ہوئیں، کچھ دیر بس کے اندر کا جائزہ لیا اور پھر نیچے اتر کر قریب واقع ایک شاپنگ سینٹر کی طرف نکل گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر علاقے میں بکریوں کی تلاش شروع کر دی، تاہم وہ غائب ہو چکی تھیں اور ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس مزاحیہ واقعے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے دلچسپ تبصرے میں کہا کہ یہ بکریاں کہاں سے آئی تھیں، کہاں جا رہی تھیں اور کیا ان کے پاس سفر کے لیے درست ٹکٹ تھا، ایسے کچھ سوالات کے جواب شاید اب کبھی نہ مل سکیں۔
متعلقہ عنوانات
’آسیب‘ کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا
17 August 2026
سیکڑوں سیکاڈاز کی مسلسل آوازیں، 18 سالہ نوجوان عارضی سماعت سے محروم
17 August 2026
ابوظہبی میں نایاب ’سپر وائٹ‘ شاہین کی دھوم، قیمت 1 کروڑ 89 لاکھ روپے
17 August 2026
کراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل نے میدان مار لیا
17 August 2026
ویانا میں خاتون کا ٹوائلٹ فیس پر شہری انتظامیہ کے خلاف مقدمہ
16 August 2026
بیلجیئم میں سیوریج کے لیے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
16 August 2026
مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا
15 August 2026
ایک ہی فلائٹ نمبر کے دو طیارے آمنے سامنے، مسافر بال بال بچ گئے
15 August 2026