LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

ویانا میں خاتون کا ٹوائلٹ فیس پر شہری انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

Web Desk

16 August 2026

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک 27 سالہ خاتون، میلانی گراڈک نے پبلک ٹوائلٹس کے استعمال پر صنف کی بنیاد پر مالی تفریق کا الزام عائد کرتے ہوئے شہری انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ قانونی شکایت دائر کر دی ہے۔ خاتون کا بنیادی موقف ہے کہ شہری نظام کے تحت خواتین کو مجبوری کے تحت ٹوائلٹ کیبن استعمال کرنے کے لیے 50 سینٹ فیس ادا کرنا پڑتی ہے، جبکہ مردوں کے لیے پیشاب کے لیے یورینل (Urinals) کی سہولت بالکل مفت فراہم کی گئی ہے، جو شہر کے اینٹی ڈسکریمینیشن قوانین کی صریح ورزی ہے۔

شہری انتظامیہ کی ترجمان سینڈرا ہولزنگر نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں واقع 168 عوامی بیت الخلا میں سے 29 پر عملہ تعینات ہے جہاں تمام افراد سے کیبن کے استعمال پر 50 سینٹ لیے جاتے ہیں، جبکہ یورینل صرف کھلے عام گندگی روکنے کے لیے مفت رکھے گئے ہیں۔ تاہم یونیورسٹی آف انسبرک کی ماہرِ قانون پروفیسر اینا گیمپر کے مطابق یہ انتظام مساوات کے اصولوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے، کیونکہ خواتین کو ان کی جسمانی ساخت یا حفاظتی ضروریات کی بنا پر مالی طور پر محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب ویانا کی اتحادی حکومت کے معاہدے میں تمام پبلک ٹوائلٹس کو مفت کرنے کا جائزہ لینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔