مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کو باقاعدہ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ مل گیا
Web Desk
16 August 2026
گورنر پنجاب نے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003ء کے تحت مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کو باقاعدہ میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 15 اگست 2026ء کو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس قانون کے فوری اطلاق کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال میانوالی کو کالج کے ساتھ بطور اٹیچڈ ہسپتال منسلک کر دیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری سے دونوں اداروں کے انتظامی امور چلانے کے لیے 6 رکنی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سیکرٹری خزانہ پنجاب، کمشنر سرگودھا ڈویژن، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور پرنسپل مریم نواز شریف میڈیکل کالج سمیت دیگر متعلقہ حکام شامل ہیں۔ باقاعدہ بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام تک یہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ہی تمام اختیارات اور انتظامی امور کی نگرانی سنبھالے گی، جس سے علاقے میں طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات کا ادارہ جاتی ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026