LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا

Web Desk

15 August 2026

امریکی ریاست فلوریڈا کی مارین کاؤنٹی میں واقع سلور ریور میں تیراکی کے دوران ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جہاں 9 فٹ سے زائد لمبے مگرمچھ کے اچانک حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور طبی امداد کے دوران ان کا دایاں بازو جسم سے جدا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیراکوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود خاتون نے مگرمچھ کو قریب آتے دیکھ کر پیڈل بورڈ کے پیڈل سے اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، تاہم خوفناک جانور نے اچانک حملہ کر کے انہیں پانی کے نیچے کھینچ لیا۔ پاس سے گزرنے والے کشتی سواروں نے خاتون کی چیخیں سن کر فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگائی اور جدوجہد کے بعد انہیں مگرمچھ کے چنگل سے چھڑایا۔ نجات دہندگان نے موقع پر ہی رسی سے زخم کو کس کر باندھ کر زیادہ خون بہنے سے روکا اور بوٹ ریمپ تک پہنچایا، جہاں سے ہنگامی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ نے سلور ریور میں تیراکی اور کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کر دی، جبکہ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے اہلکاروں نے حملہ آور مگرمچھ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق 9 اگست کو 9 فٹ 8 انچ لمبے نر مگرمچھ کو کامیابی سے پکڑ کر غیر آباد علاقے میں منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد دریا کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ فلوریڈا حکام اور ماہرینِ حیاتِ وحش نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ ریاست کی تمام 67 کاؤنٹیز کے آبی ذخائر میں مگرمچھ موجود ہوتے ہیں، لہٰذا صرف مخصوص و محفوظ مقامات پر دن کی روشنی میں تیراکی کی جائے، جنگلی جانوروں کو خوراک دینے سے گریز کیا جائے اور پالتو جانوروں کو پانی کے کنارے سے دور رکھا جائے۔