جنوبی کوریا: شدید گرمی نے زمین میں موجود سبزیاں خراب کردیں
Web Desk
14 August 2026
جنوبی کوریا میں شدید اور ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے زرعی شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جس کے باعث کسانوں کو فصلوں کا غیر معمولی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ملک کے شمال مشرقی صوبے گانگ وون (Gangwon) کی یانگ گو کاؤنٹی کے ہائیان علاقے میں شدید درجہ حرارت کی وجہ سے آلو اور گوبھی کی فصلیں کھیتوں ہی میں گل سڑ گئی ہیں۔
40 سال سے شعبہ زراعت سے منسلک مقامی کسان لی سانگ ہیوک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں ایسی تباہ کن صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل بالکل ٹھیک دکھائی دینے والے کھیتوں کو جب کھودا گیا تو زمین کے اندر آلو نرم، بدبودار اور ناقابلِ استعمال حالت میں نکلے۔
علاوہ ازیں، قریبی اضلاع میں گرمی کے باعث گوبھی کی ہزاروں ‘پیونگ’ (کورین روایتی رقبی اکائی) اراضی بھی مکمل طور پر جھلس گئی ہے۔ کسانوں کی جانب سے بہتر منڈی ریٹ کے انتظار میں کٹائی موخر کرنا مزید نقصان دہ ثابت ہوا اور فصل تباہ ہونے پر اسے واپس مٹی میں ملانا پڑا۔ کسانوں کے مطابق اس ناگہانی آفت سے کروڑوں ‘وون’ کا نقصان ہوا ہے، جو جنوبی کوریا میں کلائمیٹ چینج اور شدید موسم کے زرعی پیداوار پر بڑھتے ہوئے سنگین اثرات کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین کے ساحل پر لاکھوں افراد کا رش، انتظامیہ کی جانب سے نئی حد مقرر
14 August 2026
جاپان: کروڑوں ڈالر کے آرڈرزدیکر ادائیگی نہ کرنے والی خاتون گرفتار
14 August 2026
بکریاں بھی ‘گرین بس’ کے مزے لینے لگیں، ویڈیو وائرل
13 August 2026
مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس چمٹ گیا، پھر کیا ہوا؟
13 August 2026
اُلوؤں کو بھگانے کا انوکھا مگر پُراسرار طریقہ، خالی پلاٹوں میں بلیوں کے کٹ آؤٹس نصب
13 August 2026
چین میں 2300 سال پرانی شراب سے بھرا جار دریافت
12 August 2026
چین: مصنوعی ذہانت کا خطرناک مشورہ، 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ
12 August 2026
ایک شخص کی جگہ بنانے کے لیے اے آئی نے تمام شرکا کو کلاس سے نکال دیا!
12 August 2026