LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

چین: مصنوعی ذہانت کا خطرناک مشورہ، 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ

Web Desk

12 August 2026

چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر چوزہاؤ سے تعلق رکھنے والے ایک 67 سالہ کسان کو مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ کے ایک غلط مشورے پر اندھا دھند عمل کرنا بھاری پڑ گیا، جس کے نتیجے میں اس کی 25 ایکڑ پر محیط تل کی فصل راتوں رات تباہ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ کسان گزشتہ ایک سال سے فصلوں کی دیکھ بھال، کھاد اور زرعی منصوبہ بندی کے لیے اے آئی اسسٹنٹ کا استعمال کر رہا تھا، اور ابتدائی کامیابیوں کے باعث اس کا اس ٹیکنالوجی پر اعتماد غیر معمولی حد تک بڑھ چکا تھا۔

مسئلہ اس وقت پیش آیا جب کسان نے تل کی فصل میں کیڑوں اور جڑی بوٹیوں سے نجات کے لیے اے آئی سے دوا کا پوچھا۔ اے آئی کی تجویز کردہ جڑی بوٹی مار دوا ‘فلوفیناسیٹ’ (Flufenacet) کے استعمال کے بعد کھیت میں موجود تمام نوخیز پودے مکمل طور پر سوکھ کر برباد ہو گئے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل تل کی فصل کے لیے انتہائی شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے اگر اسے مخصوص پیمانے اور احتیاط کے بغیر استعمال کیا جائے۔ اس واقعے نے زرعی اور حساس شعبوں میں بغیر کسی تصدیق کے اے آئی کے استعمال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور ماہرین نے تاکید کی ہے کہ اے آئی کی ہدایات پر عمل کرنے سے قبل مستند ماہرینِ زراعت سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔