پاکستان کے 1100 سے زائد نوادرات کی بیرونِ ملک سے واپسی
Web Desk
11 August 2026
پاکستان نے سفارتی کوششوں اور عالمی اداروں کے تعاون سے امریکہ، اٹلی، فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے 1100 سے زائد قدیم و نادر نوادرات کامیابی سے واپس حاصل کر لیے ہیں۔ ہزاروں سال پرانی مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے ان نادر فن پاروں کو اسلام آباد میوزیم میں عمومی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شہریوں کے علاوہ امریکہ، چین اور جنوبی کوریا کے غیر ملکی ماہرین اور سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں
وزارتِ ثقافت کے ذرائع کے مطابق ان نوادرات میں 7,000 سال پرانے مہرگڑھ کے ٹیراکوٹا مجسمے، وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آثار، قدیم سکے، مٹی کے برتن اور 2,000 سال پرانے گندھارا آرٹ کے شاہکار شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اشیا کسی پاکستانی میوزیم سے چوری نہیں ہوئی تھیں بلکہ ان میں سے اکثر تقسیمِ ہند سے قبل برصغیر سے منتقل ہوئیں یا طویل عرصے سے بیرونِ ملک نجی کلیکشنز میں موجود تھیں۔ نوادرات کی بازیابی میں امریکہ کے ساتھ 2023 میں ثقافتی املاک کی غیر قانونی تجارت روکنے کا معاہدہ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے بدنامِ زمانہ آرٹ ڈیلر سبھاش کپور کی گرفتاری کے بعد ہونے والی بین الاقوامی تحقیقات نے کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان نے گندھارا آرٹ پر بھارتی ملکیت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گندھارا کا مرکزی و تاریخی خطہ موجودہ پاکستان کے علاقوں ٹیکسلا، سوات، پشاور اور پنجاب و خیبر پختونخوا پر مشتمل ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ماہرِ تاریخ ڈاکٹر ایستھر پارک نے اسلام آباد میوزیم کے دورے کے موقع پر گندھارا آرٹ کو چین، کوریا اور جاپان کے ساتھ اہم ثقافتی رابطہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے اس قدم کو عالمی ورثے کے تحفظ کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی ایران روانہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم بات چیت متوقع
11 August 2026
ملکی ترقی اور خوشحالی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
11 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
11 August 2026
یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ
11 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
11 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز
11 August 2026
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
11 August 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
11 August 2026