LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی

شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع

Web Desk

9 August 2026

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے باقاعدہ رجوع کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی اور ان کے بیٹے کی کردار کشی کے لیے من گھڑت الزامات پھیلائے جا رہے ہیں۔ درخواست میں 4 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اور ثبوت کے طور پر سکرین شاٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ میر رضا پر جس گیسٹ ہاؤس میں تشدد کا واقعہ پیش آیا، وہ شرجیل میمن کی ملکیت ہے، جبکہ ان کے بیٹے کے ملک سے باہر جانے سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ شرجیل میمن نے ان تمام دعوؤں کو سراسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کی ملکیت اور بیٹے راول میمن کے لندن روانہ ہونے سے متعلق تمام باتیں حقائق کے بالکل منافی ہیں اور اس پروپیگنڈے کا مقصد ان کی سیاسی و شخصی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔