LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں

Web Desk

7 August 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔

اس دکھد خبر کی تصدیق بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ “انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں، ان کے جانے سے خاندان ایک عظیم نعمت سے محروم ہو گیا ہے۔”

بیرسٹر گوہر نے غمزدہ خاندان اور خود کے لیے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “آپ تمام احباب سے دعاؤں کی خاص التجا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔” انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ شام 4:00 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر (ضلع بونیر) میں ادا کی جائے گی۔