بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی
Web Desk
7 August 2026
صوبائی الیکشن کمیشن نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 9 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متعدد وارڈز میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خضدار میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 12، میونسپل کمیٹی قلات کے وارڈ نمبر 13، اور ضلع حب کی یونین کونسل نمبر 16 کے وارڈ نمبر 3 کے ساتھ ساتھ یونین کونسل نمبر 17 کے وارڈ نمبر 5 میں پولنگ آئندہ احکامات تک ملتوی رہے گی۔
الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی صورتحال کے باعث جن حلقوں میں پولنگ ملتوی کی گئی ہے، وہاں نئی تاریخوں کا اعلان حالات کا جائزہ لینے کے بعد بعد میں کیا جائے گا، جبکہ ان علاقوں میں آئندہ احکامات تک انتخابی عمل معطل رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026
ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا
12 October 2026
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
12 October 2026