LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا

Web Desk

7 August 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے یادگار موقع پر ایک خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تینوں برادر اسلامی ممالک کی لازوال اخوت، مشترکہ ایمانی اقدار اور دفاعی عزم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

اس خصوصی نغمے کا بنیادی پیغام امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مذہبی لڑی پر مبنی ہے، جس میں زور دیا گیا ہے کہ ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ اور ایک ہی اسلامی پہچان کے رشتے میں جڑے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ متحد کھڑے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق، یہ معاہدہ اس وقت طے پایا جب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کا اہم دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی حملہ تینوں ریاستوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو خطے میں اجتماعی سلامتی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔