LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

سام سنگ نے گوگل سے پہلے 38 نئی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی تصدیق کر دی

Web Desk

6 August 2026

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی گوگل (Google) نے اگست 2026 کی ماہانہ اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ تاہم، اس بار کمپنی نے معمول کے برعکس اپنے سیکیورٹی بلیٹن میں سیکیورٹی خامیوں کی تفصیلی فہرست شائع نہیں کی، جس سے ٹیکنالوجی کے ماہرین حیران رہ گئے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں محض اتنا بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو درپیش خطرات کے سیکیورٹی پیچ شامل ہیں، لیکن بلیٹن میں کسی بھی CVEs (کامن ولنریبیلیٹیز اینڈ ایکسپوژرز) کی فہرست یا ان کی تعداد کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب، سام سنگ (Samsung) نے اپنے گلیکسی سمارٹ فونز کے لیے جاری ماہانہ سیکیورٹی بلیٹن میں ان تمام خامیوں کی قلعی کھول دی ہے۔

سام سنگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی اس جدید اپ ڈیٹ میں کل 38 اینڈرائیڈ سیکیورٹی خامیوں کے پیچ شامل ہیں، جن میں سے 08 انتہائی سنگین (Critical) اور 30 ہائی رسک (High Risk) کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سام سنگ نے خود اپنی ڈیوائسز کے لیے 18 مخصوص خامیوں (SVEs) کے سیکیورٹی پیچ بھی جاری کیے ہیں۔ ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے تمام اینڈرائیڈ (بالخصوص سام سنگ گلیکسی) صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں۔