پنجاب میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل
Web Desk
6 August 2026
پنجاب حکومت نے صوبے میں قانونی، انتظامی اور گورننس کے نظام کو جدید و مؤثر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی ریفارمز کمیٹی تشکیل دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان کو اس کمیٹی کا چیئرمین اور کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR)، انسپکٹر جنرل آف پولیس (IG پنجاب) اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی پنجاب میں گورننس کی بہتری، قانونی سقم دور کرنے اور انتظامی امور میں اصلاحات کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں ایک خصوصی ریفارمز سیل قائم کیا جائے گا، جس کے لاجسٹک اور انتظامی امور چیف سیکرٹری پنجاب کی مشاورت سے طے ہوں گے، جبکہ کمیٹی اپنی تمام حتمی تجاویز چیف سیکرٹری کے توسط سے وزیراعلیٰ کو ارسال کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026