آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
Web Desk
7 August 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں عظیم الشان جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مرحلہ وار پولنگ کا مقصد صرف اور صرف دھاندلی کو ممکن بنانا تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا مظفرآباد میں حکومت بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ‘بڑے بڑے لوگ’ خود مان رہے ہیں کہ نظام کلیپس کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاسی بحران کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی اپنی اندرونی کشمکش اور ان کا ایک مخصوص دھڑا ہے جو اپنے ہی وزیراعظم کی کوششوں کو ناکام بنا رہا ہے۔ انہوں نے 10 اگست کے الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ووٹ کا تحفظ کریں اور واضح کیا کہ اگر دھاندلی یا ناانصافی کی گئی تو وہ خود سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کی قیادت کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
12 October 2026
ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس
12 October 2026
دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی
12 October 2026
دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی
12 October 2026
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
12 October 2026
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
12 October 2026
کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا
12 October 2026
پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمیٰ بخاری
12 October 2026