LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی باغوں کا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا، لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ گیا سکوٹی پر سفر کرتی لڑکی سے غنڈہ گردی اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش

امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ

Web Desk

7 August 2026

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تیزی سے وسعت دی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے امریکی اراکینِ کانگریس اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے اسلام آباد اور لاہور کے دورے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ “امریکہ پاکستان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات” میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے مشترکہ سکیورٹی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امریکہ کی 250 ویں سالگرہ اور دونوں ممالک کے مابین قائم کئی دہائیوں پر محیط دوستی کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی گالف ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی۔ سفارتخانے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی میز سے لے کر گالف کے میدان تک، امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے لحاظ سے یہ ایک انتہائی مصروف اور متحرک موسمِ گرما ثابت ہوا ہے۔