پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
Web Desk
6 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست روانی دیکھنے میں آئی، جہاں انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب انڈیکس 2931 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل اضافے کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت دورانِ ٹریڈنگ 5 پیسے کی کمی کے بعد 277.75 روپے سے گھٹ کر 277.70 روپے پر آ گئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026