شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی تحفے میں دینے کا اعلان
Web Desk
6 August 2026
بھارت کی ریاست تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت نے اپنے مالیاتی بجٹ برائے 2026 میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بجٹ ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر این میری ولسن نے اسمبلی میں پیش کیا، جس میں تعلیم، کھیل اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے بھی اہم اعلانات کیے گئے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ “برادرز گفٹ سکیم” کے تحت مستحق دلہنوں کو 8 گرام سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی فراہم کی جائے گی، جس کے لیے حکومت نے 812 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد شادی کے موقع پر خواتین کو مالی اور معاشرتی امداد فراہم کرنا ہے۔
بجٹ میں کھیلوں اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے ریاست میں 10 اولمپک سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے 5.50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ بین الاقوامی مقابلوں میں طلائی تمغے حاصل کرنے کے لیے ایتھلیٹس کی تربیت کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے 2031 تک انجینئرنگ اور پولی ٹیکنک اداروں کے 5 لاکھ طلبہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026