پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
Web Desk
4 August 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر قانونی سمز کے استعمال اور غیر ملکی سمز کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال 2026 کے پہلے 07 ماہ (جنوری تا جولائی) میں مجموعی طور پر 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز بلاک کر دی ہیں۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 06 لاکھ 91 ہزار 102 غیر قانونی سمز، فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر چلنے والی 09 لاکھ 03 ہزار 230 سمز، اور منسوخ یا ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال 02 لاکھ 44 ہزار 357 سمز بند کی گئیں۔ علاوہ ازیں، غیر ملکی سمز کی غیر قانونی فروخت پر پی ٹی اے نے 25 چھاپامار کارروائیوں کے دوران 08 ہزار 051 غیر ملکی سمز برآمد کر کے 37 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام نظام کو محفوظ اور محفوظ بنانے کے لیے یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026