امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
Web Desk
3 August 2026
امریکی اسپیڈ کیوبر 21 سالہ ٹومی چیری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر روبک کیوب حل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ 11.56 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ 28 جون 2026 کو امریکی ریاست نیو جرسی میں منعقدہ مڈ اٹلانٹک کوائٹ چیمپئن شپ میں انہوں نے 3×3×3 روبک کیوب کو حیران کن رفتار سے حل کر کے آسٹریلیا کے چارلی ایگنز کا 11.67 سیکنڈ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹومی چیری نے سب سے پہلے 2021 میں 15.27 سیکنڈز کے ساتھ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ 2024 کے بعد پہلی بار یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر کے بے حد خوش ہیں۔ واضح رہے کہ ٹومی چیری اور چارلی ایگنز اس وقت بلائنڈ فولڈ کیوبنگ کے تیز ترین اوسط وقت (14.05 سیکنڈ) کے مشترکہ عالمی ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026