30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
Web Desk
1 August 2026
جرمن میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ہیمبرگر میڈیکل نے ایک جدید سمارٹ ٹوائلٹ سیٹ Haru EKG Seat تیار کی ہے جو دل کی دھڑکن کی عام خرابی ایٹریئل فبریلیشن (AFib) کی بروقت نشاندہی کر سکتی ہے۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس میں 06 لیڈ ECG سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو محض 30 سیکنڈ بیٹھنے پر دل کی برقی سرگرمی کا ریکارڈ سمارٹ فون ایپ کو منتقل کر دیتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس ٹوائلٹ سیٹ کے نتائج ہسپتالوں کے روایتی 12 لیڈ ECG ٹیسٹ کے کافی قریب ہیں۔ طبی ماہرین اور قلبی امراض کی ماہر ڈاکٹر پاری ڈومینک کے مطابق ایٹریئل فبریلیشن کی بروقت تشخیص نہ ہونا فالج اور دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے (جس کا تعلق 01 سے 07 فالج کے کیسز سے ہے)، تاہم روزمرہ کے معمولات کے دوران اس غیر محسوس ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کے امراض کی باقاعدہ اور فوری مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026