LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس

بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟

Web Desk

31 July 2026

چائنا میں ایک باپ کی جانب سے اپنی کم عمر بیٹی کی جنک فوڈ کھانے کی عادت چھڑانے کے لیے اختیار کیا گیا انوکھا اور دلچسپ طریقہ سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہو رہا ہے۔ بیٹی کو بار بار منع کرنے کے باوجود جنک فوڈ سے نہ روک پانے پر والد نے ایک جعلی الٹراساؤنڈ ویڈیو کا سہارا لیا۔ اس ویڈیو میں بچی کو دکھایا گیا کہ جنک فوڈ اور آئس کریم کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں ایک کیڑا پیدا ہو گیا ہے، جو ہر بار غیر صحت بخش غذا ملنے پر مزید بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ یہ دلچسپ طریقہ کارگر ثابت ہوا اور مبینہ طور پر بچی نے خوفزدہ ہو کر جنک فوڈ کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے؛ کچھ نے والد کی تخلیقی صلاحیت کو سراہا، جبکہ دیگر نے بچوں کو ڈرانے کے بجائے پیار سے صحت بخش غذا کی اہمیت سمجھانے کی تاکید کی۔