اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت
Web Desk
28 July 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے غیر قانونی منصوبوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کی قائم کردہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی شدید اور کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انتونیو گوتریس نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی مسلسل آبادکاری کی پالیسی نہ صرف ‘دو ریاستی حل’ کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ یہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے درمیان ایک منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے قیام کو ناممکن بنا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے ایک بار پھر عام شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
29 July 2026
جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ
29 July 2026
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026