ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
Web Desk
29 July 2026
امریکی افواج پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کی تصدیق کے فوراً بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد بڑھ کر 82 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 88 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز واشنگٹن کی جانب سے ایران پر فضائی حملے اچانک روکنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور سفارتی پیش رفت پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ تاہم، ایرانی فوجی ردِعمل اور تازہ حملے کی خبر سامنے آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں ایک بار پھر بے یقینی پھیلی اور قیمتیں تیزی سے اوپر چلی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026