LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ’ٹیکس ورلڈ 2026ء‘ نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بھرپور شرکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ

کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں امن کیلئے خطرناک قرار دیدیا

Web Desk

29 July 2026

کویت کی وزرا کونسل (کابینہ) نے ایران کی جانب سے ملک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خلیجی خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد جاری ہونے والے باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ایران کے یہ حملے خطے میں کشیدگی کو سنگین حد تک بڑھانے کا باعث ہیں، جو نہ صرف کویت بلکہ پورے خلیج کی سلامتی اور استقرار کے لیے براہ راست بڑا خطرہ ہیں۔

کویتی حکومت نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور اپنے شہریوں کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے تمام لازم و ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کویت نے عالمی برادری سے زوردار مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور امن کے قیام کے لیے اپنا مؤثر اور فوری کردار ادا کرے۔