ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکام، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام
Web Desk
29 July 2026
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کے لیے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی کی مہم شدید مشکلات اور ناکامی کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ حالیہ امریکا، ایران اور اسرائیل کی کشیدگی کے دوران اگرچہ رضا پہلوی کو بیرون ملک مقیم بعض ایرانیوں کی مالی و سیاسی حمایت حاصل ہوئی، تاہم وہ ایران کے اندر کوئی مؤثر عوامی پذیرائی حاصل کرنے یا اپوزیشن کی متفرق جماعتوں کو ایک واحد پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رضا پہلوی کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے بھی کھلم کھلا اور حتمی حمایت حاصل نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے بعض حامیوں پر آن لائن ہراسانی اور تشدد کا عنصر شامل ہونے کے الزامات نے بھی ان کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اپوزیشن گروہوں کے درمیان شدید اندرونی تقسیم اور واضح و متفقہ حکمتِ عملی کے فقدان نے رضا پہلوی کی اس تحریک کو عملی طور پر بے اثر اور کمزور کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026