پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
Web Desk
29 July 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں خواتین کی ہاکی کی بحالی اور عالمی معیار پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کا تقرر کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف نے نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار کوچ رچرڈ ڈی سنیجر (Richard de Snaijer) کو قومی خواتین ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری ادارے کی طویل المدتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ ڈچ کوچ کو دو دہائیوں سے زائد کا بین الاقوامی کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اور وہ نیدرلینڈز و بیلجیئم جیسے سرکردہ ہاکی ممالک میں ایلیٹ کوچنگ اور KHC ڈریگنز، ریپڈ ٹیمزے اور LMHC لارین جیسے نمایاں کلبوں میں بطور ٹیکنیکل ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نئے کوچ قومی ویمن ٹیم کی ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل اور فزیکل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہارمن کروز اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑی بہترین مواقع اور جدید سہولیات کی حقدار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری کے ذریعے ایک جدید ہائی پرفارمنس ویمن ہاکی پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کا مقصد اسکول لیول سے لے کر قومی ٹیم تک خواتین ہاکی کا ایک مضبوط اور مستحکم ٹیلنٹ پائپ لائن قائم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026