LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری

سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

Web Desk

29 July 2026

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز مسلح گروپوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ جوابی حملے کیے ہیں۔ سعودی دفاعی حکام کے مطابق یہ کارروائی مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حالیہ ڈرون حملوں کے ردِعمل میں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل کی تنصیبات پر عراق کی سمت سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی سے تباہ کر دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری اپنے باضابطہ بیان میں ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔ سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی اور سعودی فورسز نے عراق میں فعال ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کے ان اڈوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو امریکی فورسز اور سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق بروقت اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے ایران نواز گروہوں کا یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔