پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
Web Desk
29 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور اور پولیٹیکل کمیٹی کے اہم مشترکہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات اور پارٹی کے اندرونی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے تمام انتخابی نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں عوامی مینڈیٹ کے منافی اور انتخابی شفافیت پر شدید ضرب قرار دیا۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ بائیکاٹ کے باعث آزاد کشمیر انتخابات میں ووٹنگ کا کم ترین ٹرن آؤٹ اس مسلط کردہ انتخابی نظام پر عوام کے عدم اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے بائیکاٹ کا پارٹی فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا ہے۔
اجلاس کے دوران کشمیری عوام کے احتجاجی مارچ پر کی جانے والی فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے کشمیری شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی، جبکہ اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کے الاحتجاج اور مسائل کے باوجود حکمران اتحاد اقتدار کے کھیل میں مصروف رہا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سیاسی نعروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر جیسے اہم معاملے کو سیاسی مفادات یا انتخابی نعرے بازی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پشاور میں 5 اگست کو منعقد ہونے والے گرینڈ عوامی جلسے کی تیاریوں پر تسلی بخش غور ہوا اور جلسے میں بھرپور عوامی شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پارٹی قیادت نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد ہی آئندہ کے حتمی سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کو بنیادی، آئینی اور انسانی حقوق سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کی اور انہیں ان کے اہل خانہ، قانونی ٹیم اور پارٹی قیادت تک فوری رسائی دینے پر زور دیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی علاج اور معائنے کی سہولیات نہ دینا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تحریک انصاف نے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی، انتقامی کارروائیوں کے خاتمے اور پارٹی کے اندرونی اتحاد، نظم و ضبط اور یکجہتی کو مضبوط برقرار رکھنے کی عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026