LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

Web Desk

29 July 2026

یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے آئل ٹینکر “این سی سی غزال” کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے ملٹری ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب آئل ٹینکر نے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور دی جانے والی متعدّد وارننگز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔

ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ میزائل حملے کے بعد سعودی آئل ٹینکر کو مجبوراً اپنا راستہ تبدیل کر کے واپس لوٹنا پڑا۔ یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ اس بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھے گا، جو ان کی جامع حکمتِ عملی اور خطے میں محاصرے کا بنیادی حصہ ہے