جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ
Web Desk
29 July 2026
جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اب تک 9,872 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ زلزلے کے باعث 36,700 گھر بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 27 منٹ (پاکستانی وقت رات 12 بج کر 27 منٹ) پر آیا۔ کوماموتو میں ایک شاپنگ مال کی دوسری منزل زمین بوس ہونے سے کئی افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ایک فیکٹری میں چمنی گرنے سے دب جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے بھی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
29 July 2026
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026
ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
29 July 2026