اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی
Web Desk
29 July 2026
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل جاری حملوں کے نتیجے میں مزید 4 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد مقامات پر کی جانے والی بمباری سے شہادتیں واقع ہوئیں۔ وزارت نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد کی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم مسلسل حملوں اور خطرات کے باعث ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں اور لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کے بعد سے اب تک 1,207 افراد شہید جبکہ 3,914 زخمی ہو چکے ہیں، اور اسی عرصے میں 803 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ وزارت نے مزید تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے ان شدید اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 333 تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026
ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
29 July 2026
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری
29 July 2026