ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
Web Desk
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمانی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے نیا مطالبہ پیش کر دیا ہے کہ عمانی حدود میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے پاس ہونا چاہیے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمان نے دونوں ممالک کے درمیان بحری راستے کو مساوی طور پر (50 فیصد ایرانی اور 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں) تقسیم کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے تحت جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی پانیوں سے گزرتے۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ایرانی پانیوں میں واقع بحری گزرگاہ کے حصے کا انتظام خود سنبھالے گا، جبکہ عمانی پانیوں میں موجود راستے کے کچھ حصے کا کنٹرول بھی ایران کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمان نے ایران کی اس جدید تجویز کو قبول نہ کیا تو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026
ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
29 July 2026
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری
29 July 2026
اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی
29 July 2026