LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

ماتھے پر ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ

Web Desk

22 July 2026

امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنے ماتھے پر 195 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھ کر ایک بار پھر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ریاست آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نے 2021 میں 101 رولز کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا جسے بعد میں 152 رولز کے ساتھ توڑ دیا گیا تھا؛ تاہم مئی 2025 میں ناکام کوشش کے بعد اب انہوں نے دوسری کوشش میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ تک 195 ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن برقرار رکھ کر اپنا چھنا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا، جن کا کہنا ہے کہ اس دوران معمولی سی گھبراہٹ بھی پورے ٹاور کو گرا سکتی ہے۔