پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کیلئے معاہدہ
Web Desk
21 July 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) کے درمیان بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے لیے ’لیٹر آف انٹینٹ‘ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویوں، آگاہی مہمات، پالیسی سازی اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ دونوں ادارے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے آن لائن خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی اے کا بنیادی مقصد ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے، اور میٹا کے ساتھ یہ شراکت داری نوجوان نسل کے لیے آن لائن تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
آسٹریلیا: اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
26 August 2026
مصنوعی ذہانت سے دہشتگردوں کو خطرناک ہتھیار بنانے میں مدد ملنے کا خدشہ
26 August 2026
واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں
26 August 2026
لاہور میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا سینٹر پکڑا گیا
25 August 2026
نیوزی لینڈ کا 16 سال سے کم عمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ
25 August 2026
پاکستان میں پہلی بار سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی ترجمان متعارف
25 August 2026
انٹرنیٹ کا 35 فی صد نیا مواد اے آئی سے تحریر کیے جانے کا انکشاف
24 August 2026
جنگلاتی آگ بجھانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز کی آزمائش
23 August 2026