LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق عوامی ریفرنڈم کسی وزیر کے بیان سے نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر نئے صوبے بننے چاہئیں، باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی: کیپٹن (ر) صفدر عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو حوثیوں کا 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کا تیسرا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی اشتعال انگیزی سے شروع جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے: اردوان امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران امریکی کوریڈور سے گزرنا مشکل، بحری جہاز ایران کے مقررہ راستوں سے گزریں: پاسداران انقلاب جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے نئے پل کا افتتاح کردیا گیا مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوسکتے ہیں: سرگئی لاوروف

فرش پر 362 کلو پی نَٹ بٹر پھیلا کر فنکار کو انوکھا خراجِ عقیدت

Web Desk

21 July 2026

نیدرلینڈز میں معروف اور روایات سے ہٹ کر کام کرنے والے تصوراتی فنکار (Conceptual Artist) وِم ٹی-شپرز کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک میوزیم کے فرش پر 362 کلوگرام سے زائد پی نٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) پھیلا دیا گیا ہے۔ روٹرڈیم میں واقع ’ڈیپوٹ، میوزیم بوئجمانس فان بیوننگن‘ میں اس عجیب و غریب فن پارے کو دو ماہ کی نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والا پی نٹ بٹر تقریباً 15 ہزار سینڈوچز بنانے کے لیے کافی ہے۔

وِم ٹی-شپرز، جن کا گزشتہ ماہ 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، نے پہلی بار یہ تخلیق جسے ’پنڈاکاس فلور‘ (Pindakaasvloer) کہا جاتا ہے، 1969 میں پیش کی تھی۔ وہ ڈچ زبان میں بچوں کے مشہور شو ’سیسمی اسٹریٹ‘ کے کرداروں ارنی اور کرمٹ دی فراگ کے صداکار بھی رہے۔ ان کے فن پارے روایتی آرٹ کو چیلنج کرنے اور ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرنے کے لیے مشہور تھے، جن میں شیشے کے ٹکڑوں اور نمک سے ڈھکے فرش بھی شامل تھے