ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Web Desk
19 July 2026
لیونل میسی کی کپتانی میں کھیلنے والی ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک انتہائی ناپسندیدہ اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل معرکے میں ارجنٹینا کے اسٹار فارورڈز مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران حریف ٹیم کے گول پر ایک بھی شاٹ مارنے میں بری طرح ناکام رہے، جو ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے برعکس، سابق عالمی چیمپئن سپین نے میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھتے ہوئے 90 منٹ میں گول کی جانب مجموعی طور پر 15 شاٹس کھیلے جن میں سے 9 شاٹس براہِ راست آن ٹارگٹ (گول پوسٹ کے اندر) تھے۔
فٹبال ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے اسے ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں ارجنٹینا کی اب تک کی سب سے مایوس کن اور بدترین پرفارمنس قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ فائنل کے مقررہ وقت میں حریف گول کیپر کو ایک بار بھی آزمائش میں نہ ڈال سکے۔ یاد رہے کہ اس سنسنی خیز فائنل میں سپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ دنیائے فٹ بال کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026