جاپان کے سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں جاں بحق
Web Desk
19 July 2026
جاپان کے نامور سائیکلسٹ اور سابق اولمپک سلور میڈلسٹ توشیاکی فوشیمی ماتسوساکا کیئرن ریس کے دوران پیش آنے والے ایک سنسنی خیز اور ہولناک حادثے کے نتیجے میں 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوشیمی گزشتہ روز ریس کے آخری مرحلے کے دوران سائیکل چلاتے ہوئے اچانک اپنا توازن کھو بیٹھے اور تیز رفتاری کے باعث حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سنگین چوٹوں کا علاج کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جاپان کیئرن ایسوسی ایشن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھنز 2004ء اولمپکس کے سلور میڈلسٹ توشیاکی فوشیمی اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10:15 بجے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ فوشیمی کی اچانک وفات کی خبر سامنے آتے ہی دنیائے کھیل میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026