LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری

فرانسیسی ڈیئر ڈیول نے 16 مقامات پر بنجی جمپنگ کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Web Desk

6 December 2025

ایک ڈیئر ڈیول نے بنجی جمپنگ میں ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ انہوں نے آٹھ سالوں میں 16 مختلف کمرشل بنجی جمپنگ مقامات پر چھلانگ لگائی اور اپنا دوسرا ریکارڈ قائم کیا۔

فرانسوا-ماری ڈبون نے اپنا پہلا ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈ فلنگ بنجی میں حاصل کیا تھا، جہاں انہوں نے 24 گھنٹوں میں 765 مرتبہ بنجی جمپ کی تھی۔

اب فرانسوا-ماری ڈبون نے سب سے زیادہ کمرشل بنجی جمپنگ سائٹس (16 مقامات) پر چھلانگیں لگا کر دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

وہ 16 مقامات درج ذیل ہیں:

آسٹریا کا روپرٹ ہرنر بنجی جمپنگ

کینیڈا کے گریٹ کینیڈیئن بنجی اور وِسٹر بنجی

ڈنمارک کا بنجی جمپ کوپن ہیگن

فن لینڈ کا اسکائی بریکرز

میکسیکو کے بنجی ٹیکیس، آئی بی او ایڈونچرز اور وائلڈ کینیون

نیپال کا دی لاسٹ ریزورٹ

ناروے کا ٹیلی مارک آپلیوئلسر

جنوبی افریقہ کا بلوک رانس بنجی

سویڈن کا بنجی ایس ٹی ایچ ایل ایم

سوئٹزرلینڈ کا 007 بنجی ورزااسکا

برطانیہ کا ہائی لینڈ فلنگ بنجی اور یو کے بنجی کلب

زمبیا کا شیئر واٹر بنجی