خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
Web Desk
17 July 2026
بھارتی خلائی ادارے اسرو (ISRO) میں 120 خلائی سائنسدانوں کے اچانک استعفوں کے بعد بھارتی حکومت شدید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے، جس کے ردعمل میں محکمہ خلاء نے سائنسدانوں کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت اب سائنسدانوں کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ نہیں کر سکے گا، بلکہ ہر کیس کی سماعت خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گگن یان اور دیگر اہم خلائی منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین اور انجینئرز کی جانب سے استعفوں کی درخواستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ سرکاری اداروں کا فرسودہ نظام اور نجی شعبے میں ملنے والی زیادہ تنخواہیں ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2020 میں نجی شعبے کے لیے خلائی میدان کھولنے کے بعد بھارت میں 400 سے زائد اسپیس اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں، جنہوں نے اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور یہی نجی ادارے اب سرکاری سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026