LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

Web Desk

17 July 2026

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے اوگرا کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ وزرا نے بتایا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، تاہم حکومت نے بروقت کارگو منگوا کر ملک میں پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت پٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیشن کی طرف لے جا رہی ہے اور وفاق نے پٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی کے لیے 130 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مقامی طور پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے ترک پٹرولیم 20 سال بعد اکتوبر میں اپنا بحری جہاز پاکستان لا رہی ہے، جبکہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔