دوسرا ٹی 20: پاکستان انڈر 19 ویمنز نے جنوبی افریقا کو 47 رنز سے ہرا دیا
Web Desk
17 July 2026
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 47 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر راویل خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، جبکہ کومل خان نے 23 رنز بنائے۔ 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں محض 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیڈری وان رینسبرگ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی بولنگ لائن میں ماہ نور زیب نے 3، ماہ نور نے 2 اور ماہم نزاکت نے 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا، جبکہ تیسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ویسٹ انڈیز کے افسانوی آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
17 July 2026
پاکستان جونیئر سکواش ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ
17 July 2026
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کی کلب میں نیٹ پریکٹس
17 July 2026
محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت، ری ہیب پروگرام مکمل کرنے پر سزا 1 ماہ ہو جائے گی
17 July 2026
روہت شرما ون ڈے ٹیم سے ڈراپ، انگلینڈ سیریز آخری ثابت ہونے کا امکان
17 July 2026
پی سی بی کا انڈر-19 کرکٹرز کے لیے جدید اسپورٹس سائیکالوجی پروگرام متعارف، عاقب جاوید کا کیمپ کا دورہ
17 July 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
16 July 2026
انگلینڈ کے خلاف جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
16 July 2026