کسی قسم کا دھماکا خیز مواد پولیس اسٹیشن نہ لائیں‘،کینیڈین پولیس کی اپیل
Web Desk
17 July 2026
کینیڈا کی اونٹاریو پولیس نے شہریوں کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا دھماکا خیز مواد یا پرانا فوجی اسلحہ ملے تو اسے خود اٹھا کر پولیس اسٹیشن لانے سے مکمل گریز کریں۔ یہ ہنگامی ہدایت اس وقت جاری کی گئی جب ایک شہری نے جمعے کے روز دوسری جنگِ عظیم (WWII) کا ایک غیر پھٹا ہوا زندہ دستی بم (Hand Grenade) اوٹاوا میں اونٹاریو پروونشل پولیس کے ڈٹیچمنٹ دفتر میں لا کر جمع کرا دیا۔ او پی پی کے مشرقی ریجن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایسی خطرناک اشیا کو خود منتقل کرنا انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف لانے والے شخص بلکہ آس پاس موجود دیگر شہریوں اور پولیس عملے کی زندگی بھی شدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ فوجی سامان یا بارودی مواد کی موجودگی کی صورت میں اسے اسی جگہ چھوڑ دیں اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں تاکہ ان کی ایکسپلوسوز ڈسپوزل یونٹ (Explosives Disposal Unit) موقع پر پہنچ کر اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ یا تلف کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026