امریکا: ٹی ریکس کے ڈھانچے کی کروڑوں ڈالر میں ریکارڈ نیلامی
Web Desk
17 July 2026
امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کی تاریخی زمین سے دریافت ہونے والے ۶ کروڑ ۷۰ لاکھ سال قدیم “ٹی رینوسورس ریکس” (ٹی ریکس) ڈائنوسار کے ایک عظیم الشان ڈھانچے کو نیویارک میں سوتھبیز کی نیلامی کے دوران ۵ کروڑ ۱۳ ہزار ڈالر (قریباً ۵۰ ملین ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ ساز نیلامی کے بعد یہ تاریخی ڈھانچہ دنیا کا سب سے مہنگے داموں بکنے والا فوسل بن گیا ہے۔ “گَس” کے نام سے موسوم یہ فوسل ساؤتھ ڈکوٹا کے مویشی پالنے والے گیری “گس” لکنگ کی اراضی سے دریافت ہوا تھا، جن کا انتقال ۲۰۲۲ میں کھدائی شروع ہونے کے ایک سال بعد ہو گیا تھا۔ سوتھبیز کے مطابق ۳۸ فٹ طویل، ساڑھے ۱۲ فٹ اونچے اور ۵۴ انچ لمبی کھوپڑی والے اس ڈھانچے میں ۱۸۳ ہڈیاں شامل ہیں، جو ہڈیوں کی تعداد کے لحاظ سے ۶۱ فیصد جبکہ مجموعی حجم کے اعتبار سے ۷۵ سے ۸۰ فیصد تک مکمل ہے، جس کی وجہ سے یہ اب تک دریافت ہونے والے سب سے بڑے ٹی ریکس ڈھانچوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ نایاب فوسل مشہور ہیل کریک فارمیشن سے دریافت ہوا ہے جہاں ۱۹۰۲ میں پہلا ٹی ریکس ڈھانچہ ملا تھا۔ اس سے قبل دنیا کے مہنگے ترین فوسل کا ریکارڈ “ایپیکس اسٹیگوسورس” کے پاس تھا جو ۲۰۲۴ میں ۴ کروڑ ۴۶ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
چین میں پل کے نیچے آباد انوکھا رہائشی منصوبہ، ہزاروں افراد برسوں سے مقیم
17 July 2026
کسی قسم کا دھماکا خیز مواد پولیس اسٹیشن نہ لائیں‘،کینیڈین پولیس کی اپیل
17 July 2026
امریکا میں طالب علم کی ریکارڈ ساز کارکردگی، جی پی اے پیمائشی نظام کی تبدیلی پر غور
17 July 2026
ایک ہی کڑاہی میں پکوڑے اور چائے بنانے کی منفرد ویڈیو وائرل
16 July 2026
پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ، کمپنیاں ڈائپرز بنانے لگیں
15 July 2026
بیوی نے ’’موبائل فون‘‘ سے شوہر کو ’’قتل‘‘ کر دیا؟
15 July 2026
میٹا کے بینکاک میں واقع دفتر میں گلہری نے ہلچل مچادی۔
15 July 2026
ٹیسٹ کے دوران مشین گن بے قابو، فوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا
14 July 2026