LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

امریکا میں طالب علم کی ریکارڈ ساز کارکردگی، جی پی اے پیمائشی نظام کی تبدیلی پر غور

Web Desk

17 July 2026

امریکا میں ایک طالب علم کی جانب سے ریکارڈ توڑ 11.99 جی پی اے (GPA) حاصل کرنے کے بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے اسٹین برینر ہائی اسکول سے ویلڈیکٹورین (سب سے نمایاں طالب علم) کی حیثیت سے گریجویٹ ہونے والے ویبھاو بھاسکر نے 11.99 جی پی اے حاصل کر کے 2022 کا 11.84 جی پی اے کا ریاستی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویبھاو بھاسکر اتنی غیر معمولی جی پی اے حاصل کرنے میں اس لیے کامیاب رہے کیونکہ ہِلزبرو کاؤنٹی کی تعلیمی پالیسی کے تحت ایڈوانسڈ پلیسمنٹ (AP) اور ڈوئل انرولمنٹ کورسز کے لیے معمول کے 4.0 اسکور سے زیادہ اضافی پوائنٹس دیے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے ہائی اسکول کے دوران 20 اے پی کورسز کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف فلوریڈا کے آن لائن پروگرام کے ذریعے 24 ڈوئل انرولمنٹ کالج کورسز بھی مکمل کیے، جو کہ ایک ایسوسی ایٹ ڈگری کے برابر ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اسکول کا پورا نصاب پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل ترین تعلیمی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔