LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

بیلے ڈانس سے بلین ڈالرز کمپنی تک؛ سب سے کم عمر سیلف میڈ لڑکی

Web Desk

5 December 2025

محض 29 سال عمر میں لوآنا لوپز لارا نے شہرت، بزنس اور پیسا سب کچھ ہی کمالیا ہے۔ یہ وہی  نوجوان لڑکی ہے جو کبھی اپنا گھر بار بیلے ڈانس سے چلانے پر مجبور تھی۔

آج وہی لڑکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے کم عمر ارب پتی کاروباری شخصیت بن کر ابھری ہیں۔ اس کے عزائم پختہ تھے، حوصلے بلند تھے اور مقاصد واضح تھے۔ بیلے ڈانس کو چھوڑ کر معروف تعلیمی ادارے MIT سے کمپیوٹر سائس کی ڈگری لینے کی ٹھانی۔وہ ذہین تو تھی ہی، ایم آئی ٹی نے اس کی مہارت میں مزید اضافہ کردیا اور صرف چھ برس کے اندر اندر لوآنا لوپز نے ایسی کمپنی کھڑی کر دی جس کی مالیت آج 11 ارب ڈالر ہے۔وہ برازیل کے ایک شہر میں پیدا ہوئی اور کم عمری ہی سے پیٹ پالنے کے لیے بیلے ڈانس کی کی دنیا میں قدم رکھا۔ایک انٹرویو میں لوآنا لوپز لارا نے بتایا کہ بیلے ڈانس نے مجھے وہ سکھایا جو کسی بزنس اسکول نے نہیں سکھایا ہوگا اور وہ ہے پرفیکشن، برداشت اور بار بار گر کر دوبارہ اٹھنے کا حوصلہ۔لوآنا نے ایم آئی ٹی میں کمپیوٹر سائنس کی دنیا میں قدم رکھا اور یہاں سے ان کا ایک نیا سفر شروع ہوا۔ جہاں طارق منصور نامی شخص سے ملاقات ہوئی۔دونوں نے مل کر ایک انوکھا خیال پیش کیا: ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں لوگ عالمی، معاشی اور سیاسی واقعات کے ممکنہ نتائج پر سرمایہ کاری کر سکیں۔یوں شہرہ آفاق کمپنی Kalshi کا آغاز ہوا جو ایک ریگولیٹڈ پریڈکشن مارکیٹ کی طرز پر ہے اور جسے آہستہ آہستہ سرمایہ کاروں کی توجہ ملتی رہی۔صرف 6 سال میں Kalshi ایک چھوٹے اسٹارٹ اپ سے 11 ارب ڈالر کی دیوہیکل کمپنی بن گئی۔اس طرح لوآنا لارا 29 سال کی عمر میں فوربز کی فہرست میں دنیا کی کم عمر ترین ’’سیلف میڈ‘‘ ارب پتی خاتون بن گئیں۔